دلوں کو چھولینے ولا میوزک تخلیق کرنا چاہتا ہوں جس کیلئے پر عزم ہوں‘گلوکارعلی حیدر

اتوار 22 مئی 2016 13:37

دلوں کو چھولینے ولا میوزک تخلیق کرنا چاہتا ہوں جس کیلئے پر عزم ہوں‘گلوکارعلی حیدر

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) نامور گلوکار علی حیدر نے کہا ہے کہ دلوں کو چھولینے ولا میوزک تخلیق کرنا چاہتا ہوں جس کیلئے پر عزم ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ زندگی میں کئی تجربات سے گزرا ہوں ‘نجی مصروفیات کے باعث 10سال شوبز سے دوررہا ہوں اور ایک نئے جذبے کے ساتھ شوبز میں میری واپسی ہوئی ہے ‘اپنے گانوں میں نوجوان نسل کیلئے خصوصی گانے تیار کررہا ہوں جو میر ے پرستاروں کو پسند آئیں گے۔علی حیدر نے کہا کہ پاپ میوزک سے کیریئر کا آغاز کیا اچھار اور معیاری میوزک ہر انسان کو پسند آتا ہے ۔حمد و نعت اور صوفیانہ کلام مجھے پسند ہیں ۔

وقت اشاعت : 22/05/2016 - 13:37:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :