کینز فلمی میلہ، کلنٹ ایسٹ وڈ کی فلم داچینجلنگ کی تشہیر

جمعرات 22 مئی 2008 13:17

کینز(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین22مئی2008) معروف اداکار اور ہدایت کار کلنٹ ایسٹ وڈ کی فلم دا چینجلنگ کی نمائش اکسٹھویں کینز فلم فیسٹیول میں کی جا رہی ہے۔ ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اینجیلینا جولی کی کینز فلم فیسٹیول میں واپسی ہوئی ہے ان کی فلم دا چینجلنگ کے ذریعے جو نمائش کے لئے پیش کر دی گئی۔ فلم کے ہدایت کار کلنٹ ایسٹ وڈ اور اینجیلینا جولی نے میڈیا کو فلم کی کہانی اور کرداروں کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انیس سو بیس کے لاس اینجلس پر بنائی گئی فلم کی کہانی گھومتی ہے ایک ماں کرسٹین کے گرد جس کا مغوی بچہ پانچ ماہ بعد پولیس کی مدد سے بازیاب کرالیا جاتا ہے ۔جولی نے بتایا کہ اس کردار کی ادائیگی کے لئے وہ اپنی ماں سے متاثر ہیں جو اب اس دنیا میں نہیں۔ کینز فیسٹیول کی جیوری کے سربراہ اداکار شان پین ہیں جو ایسٹ وڈ کی فلم مسٹک ریور میں اداکاری پر آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد کئے گئے تھے فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ شان پین کی وجہ سے داچینجلنگ مقابلے میں سرفہرست ہو سکتی ہے تاہم شان پین نے جانبداری کا امکان مسترد کر دیا ہے۔
وقت اشاعت : 22/05/2008 - 13:17:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :