ہالی وڈ فلم ’مانسٹر ٹرک‘ کا ٹریلر جاری

اتوار 5 جون 2016 13:27

ہالی وڈ فلم ’مانسٹر ٹرک‘ کا ٹریلر جاری

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جون۔2016) ہالی وڈ فلم مانسٹر ٹرک کا نیا ٹریر جاری کردیا گیا۔ فلم اگلے سال جنوری میں ریلیز کی جائے گی۔مانسٹر اور نوجوان کی انوکھی داستان جو سب کو حیران کردے گی۔ ہالی وڈ کی ایکشن فلم مانسٹر ٹرک کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی نوجوان لڑکے اور عجیب مخلوق کے گرد گھومتی ہے۔ لڑکا کاٹ کباڑ سے ایک گاڑی تیار کرتا ہے جس میں ایک مانسٹر گھر بنا لیتا ہے اور اس کا دوست بن جاتا ہے۔مانسٹر اور لڑکے کی انوکھی دوستی سے بھرپور فلم 125 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہوئی ہے۔ ایکشن اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم اگلے سال جنوری میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

وقت اشاعت : 05/06/2016 - 13:27:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :