’سلطان‘ سے ارجیت سنگھ کا گانا ہٹانا میرا فیصلہ ہرگز نہیں تھا ۔ سلمان خان نے واضح بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 جون 2016 16:50

’سلطان‘ سے ارجیت سنگھ کا گانا ہٹانا میرا فیصلہ ہرگز نہیں تھا ۔ سلمان خان نے واضح بتا دیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جون 2016ء) : اپنی آواز کا جادو جگانے والے ارجیت سنگھ خبروں کی زینت اس وقت بنے جب انہوں نے سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو ایک معذرت خواہانہ پیغام لکھا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ میں اپنے رویے پر آپ سے معذرت چاہتا ہوں ، لیکن برائے مہربانی آپ کی آنے والی فلم ”سلطان“ میں سے میرا گانا نہ ہٹایا جائے۔

ارجیت سنگھ نے اس معذرت خواہانہ پیغام پر سلمان خان کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا البتہ بعد ازاں سلمان خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر راحت فتح علی خان کی آواز میں گایا گیا وہی گانا شئیر کیا۔ حال ہی میں جب سلمان خان سے ارجیت سنگھ کی معافی سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے انتہائی بے پرواہی سے پوچھا ”وہ کون ہے؟“ سلمان خان واضح کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلم ”سلطان“ میں سے ارجیت کی آواز میں گایا گیا گانا ہٹانا ان کا فیصلہ ہرگز نہیں تھا۔

(جاری ہے)

دبنگ خان نے کہا کہ ہر فلم میں بہت سے گلوکار گانا گاتے ہیں لیکن فلم میں اسی گلوکار کا گانا شامل کیا جاتا ہے جسے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر منتخب کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک وقت میں میری آواز کو بھی مسترد کر دیا گیا تھا لیکن اس میں دکھی ہونے کی کوئی بات نہیں کیونکہ یہ زندگی ہے یہاں ایسا چلتا ہے۔ خیال رہے کہ سلمان خان کی فلم ”سلطان“ کی ریلیز سے قبل ہی ارجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ ہوا گانا ”جگ گھومیا“ مقبولیت حاصل کر گیا تھالیکن بعد ازاں ارجیت سنگھ کا گانا ہٹا کر اسے راحت فتح علی خان کی آواز میں دوبارہ ریکارڈ کروایا گیا اور فلم میں شامل کر دیا گیا۔

وقت اشاعت : 20/06/2016 - 16:50:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :