سعودی عرب میں 15 خواتین نے فلم اور میڈیا میں گریجوایشن مکمل کر لی

منگل 28 جون 2016 15:32

سعودی عرب میں 15 خواتین نے فلم اور میڈیا میں گریجوایشن مکمل کر لی

جدہ ۔ 28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون۔2016ء) سعودی عرب میں 15 خواتین نے فلم اور میڈیا میں گریجوایشن مکمل کر لی ۔منگل کوسعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق گریجوایشن کرنے والی ان خواتین میں ایک نابینا خاتوں بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ان 15 خواتین نے حال ہی میں کنگ سعود یونیورسٹی سے فلموں اور ڈراموں کے سکرپٹس لکھنے اور ٹیلی وژن وفلم کے پراجیکٹس کی ہدایت کاری جیسے شعبوں میں مہارت حاصل کی ہے طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے شوق اور دلچسپی کے باعث ہی میڈیا اور فلم کے مختلف شعبوں میں مہارت کے لئے گریجوایشن کی ہے ۔

زہرا الثمین نامی نابینا گریجوایٹ طالبہ نے کہا کہ اس کی سنجیدگی اور جانفشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے نابینا ہونے کے باوجود اسے سکرپٹ لکھنے کے شعبہ میں دیگر طالبات سے مقابلہ کی اجازت دی گئی تھی اور اس نے روشنی اور تاریکی کے مابین نامی فلم سٹوری کا سکرپٹ لکھا۔

وقت اشاعت : 28/06/2016 - 15:32:17