اکشے کمار نے فلم کا معاوضہ 56 کروڑ روپے طلب کرلیا

بدھ 29 جون 2016 13:22

اکشے کمار نے فلم کا معاوضہ 56 کروڑ روپے طلب کرلیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکاراکشے کمار نے فلم کا معاوضہ 56 کروڑ روپے طلب کرلیا ہے۔اکشے کمار کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ جنہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ اکشے کی منفرد اداکاری کے باعث کئی فلموں نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

(جاری ہے)

تاہم اب اداکار نے نئی فلم کے لیے بھاری معاوضہ طلب کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کارہ دیویا کھوسلہ کمار نے اب تک 2 فلموں ”یاریاں“ اور ”صنم رے“ کی ہدایت کاری کی اوردونوں ہی فلمیں باکس آفس پر خاطر خواہ بزنس کرنے میں ناکام رہیں۔ جس کے بعد ہدایت کارہ نے فلم نگری کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کو اپنی نئی فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی۔ جسے اداکار نے قبول کرتے ہوئے56 کروڑ معاوضہ طلب کرلیا جس پر ہدایت کارہ نے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

وقت اشاعت : 29/06/2016 - 13:22:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :