قندیل بلوچ نے 18روز قبل پریس کانفرنس کر کے وزارت داخلہ سے سکیورٹی فراہم کا مطالبہ کیا تھا

ہفتہ 16 جولائی 2016 14:26

قندیل بلوچ نے 18روز قبل پریس کانفرنس کر کے وزارت داخلہ سے سکیورٹی فراہم کا مطالبہ کیا تھا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جولائی ۔2016ء) ملتان میں قتل ہونے والی ماڈل گرل قندیل بلوچ نے 18روز قبل پریس کانفرنس کے وزارت داخلہ سے سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

قندیل بلوچ نے 28جولائی کو لاہور پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھاکہ مفتی عبدالقوی کو ایکسپوز کرنے کے بعد مجھے واٹس اپ اور ای میلز پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔مجھے اور میری فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔وزارت داخلہ کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے تحریری خط بھی لکھا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے قندیل بلوچ کو سکیورٹی دینے سے انکار کرتے ہوئے متعلقہ تھانے سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وقت اشاعت : 16/07/2016 - 14:26:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :