کرینہ کپور اپنے ماں بننے کی خبروں سے غصے میں آگئیں‘ بھارتی میڈیا کو کھری کھری سنا دیں

پیر 18 جولائی 2016 14:13

کرینہ کپور اپنے ماں بننے کی خبروں سے غصے میں آگئیں‘ بھارتی میڈیا کو کھری کھری سنا دیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنے ماں بننے کی خبروں سے غصے میں آگئیں‘ بھارتی میڈیا کو کھری کھری سنا دیں۔بھارتی ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ وہ ماں بننے والی ہیں اور کسی بھی عورت کا ماں بننا اس کائنات کی سب سے عام بات ہے، لیکن بھارتی میڈیا ان کے ماں بننے کو اس طرح پیش کررہا ہے جیسے یہ ایک قومی سانحہ ہے یا پھر کوئی بڑی شخصیت مر گئی ہے۔

(جاری ہے)

کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ شادی یا خاندان کی وجہ سے ان کے کیرئیر پر کوئی منفی اثر نہیں پڑ رہا، وہ رواں برس کے اختتام تک 18 مختلف مصنوعات کی تشہیری مہم کا حصہ بنیں گی جب کہ رواں برس کے آخر میں ایک فلم کی عکس بندی میں بھی شامل ہوں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے بھارتی میڈیا میں کرینہ کے ماں بننے کی خبریں گرم ہیں تاہم چند روز قبل ان کے شوہر سیف علی خان نے تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں رواں برس کے آخر میں نئے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

وقت اشاعت : 18/07/2016 - 14:13:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :