ہالی ووڈ کی سنسنی خیز ڈراوٴنی فلم ”بی فور آئی ویک“کاٹریلر جاری

جمعرات 21 جولائی 2016 13:37

ہالی ووڈ کی سنسنی خیز ڈراوٴنی فلم ”بی فور آئی ویک“کاٹریلر جاری

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء) کیا ننھے بچے کے خواب سچ ہوکر کردیں گے والدین کی زندگی خراب۔اسی تجسس پر بنی ہیہالی ووڈ کی سپر نیچرل ہارر فلم ”بی فور آئی ویک“۔ اس خوفناک فلم کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیزجاری کردیا گیا ہے۔یہ فلم ستمبر میں پردہ سیمیں پر شائقین کا دل دہلائے گی۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایک نوجوان جوڑے کیJessie اور Mark کی ہے۔ جو اپنے ننھے بیٹے کی وفات کے ایک یتیم بچے Codyگود لیتے ہیں۔بچے کو گھر لانے کے بعد جیسی اور مارک کو پتا چلتا ہے کہ کوڈی کے خواب حقیقت کا روپ دھار لیتے ہیں۔کیا ننھے سے اس بچے کے خواب اس کے محسنوں کی زندگی خراب کردیں گے۔کیا ہے اصل ماجرا۔یہی ہے راز ,جس پر سے پردہ اٹھے گا 9 ستمبر کو فلم کے بڑے پردے پر آنے کے بعد.

وقت اشاعت : 21/07/2016 - 13:37:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :