سنی دیول سے بہت ڈرتی تھی اب وہ پسندیدہ اداکار ہیں،پریتی زنٹا
فلم انڈسٹری سے بہت زیادہ دور ہوگئیں تھیں دوبارہ واپس آکر خوشی ہوئی ،اداکارہ
اتوار 31 جولائی 2016 17:08
ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریتی زینٹا کا کہنا ہے کہ وہ سنی دیول سے بہت ڈرتی تھیں لیکن اب وہ ان کے بہت زیادہ پسندیدہ اداکار ہیں۔بالی ووڈ سے ایک لمبے عرصے تک آوٴٹ رہنے والی پریتی زینٹا اس بارسنی دیول کے ہمراہ ”بھیاجی سپرہٹ“ کے ذریعے دھماکے دار انٹری دے رہی ہیں۔ آئی پی ایل کی فرنچائزکنگز الیون پنجاب کی مالکن بھارتی فلم نگری میں اپنی دوسری اننگز کی شروعات پربہت پرجوش ہیں۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں پریتی زینٹا کا کہنا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری سے زیادہ لمبے عرصے تو دورنہیں رہی لیکن پھرایک بار پھرواپس آکرانہیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔ ویسے تو انہیں دھرمیندرا کی پوری فیملی بہت پسند ہے اوردرحقیقت وہ ان کے دل کے بہت قریب ہیں۔(جاری ہے)
اداکارہ نے اپنے کو اسٹار سنی سیول کے حوالے سے کہا کہ وہ ان کے پہلے بہت ڈرتی تھیں لیکن اب ان کے ساتھ کام کرنے پر وہ بہت زیادہ خوش ہیں کیونکہ وہ کام کو آسان بناتے ہیں، ایسا اس لئے ہے کہ سنی دیول ایک اچھے اداکارہونے کے علاوہ ایک ہدایت کاربھی ہیں اورکسی اداکارکی مشکلات اوراسے درپیش صورت حال کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
”بھیا جی سپرہٹ“ میں ان کے کردار کے حواالے سے ڈمپل گرل نے کچھ نہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ خود غرض بنی ہوئی ہیں ، وہ بہت عرصے بعد کم بیک کررہی ہیں اس لیے چاہتی ہیں کہ ناظرین میں تجسس کو برقرار رکھا جائےRlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Missi Pyle
Maham Bhatt
Chace Crawford
Tanvi Azmi
Emma Watson
Emma Thompson
Jimmy Khan
Amrita Rao
Nadeem Baig
Vidya Balan
Carrie Fisher
Mark Hamill
Showbiz News In Urdu
-
نامور پاکستانی کامیڈین منور ظریف کی 48ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی
-
ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی ، یشوجاوید پہلی ،جنید فخر دوسری جبکہ گلوکار محمد ندیم نےتیسری پوزیشن حاصل کی
-
کامیڈی کے بادشاہ منور ظریف کی48ویں برسی منائی گئی
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف شاعر محسن نقوی کا77واں یوم پیدائش 5مئی کو منایا جائے گا
-
عراقی ٹک ٹاک سٹار ام فہد کوقتل کر دیا گیا
-
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی