اہلیہ کی متنازع تصاویرنے سنجے دت کیلئے نئی مشکل کھڑی کردی، جیل جانے کاخطرہ

ہفتہ 6 اگست 2016 12:44

اہلیہ کی متنازع تصاویرنے سنجے دت کیلئے نئی مشکل کھڑی کردی، جیل جانے کاخطرہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اگست۔2016ء) بالی ووڈ کے سپر سٹار سنجے دت کے مداحوں کیلئے بری خبر ہے کہ ان کی اہلیہ مائنتہ نے سماجی رابطوں کی ایب سائٹس پر ایسی متنازع تصاویر اپ لوڈ کر دی ہیں جس سے ان کے شوہر کو دوبارہ جیل ہو سکتی ہے۔ خیال رہے کہ سنجے دت غیر قانونی اسلحہ کیس میں کئی ماہ جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔ ان کے اچھے برتاوٴ کی وجہ سے انھیں رواں سال 25 فروری کو جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اب ایسا لگ رہا ہے کہ ان کی اہلیہ مائنتہ کی ایک چھوٹی سی غلطی انھیں دوبارہ جیل بھیجنے کا سبب بن سکتی ہے۔ہوا یوں کہ مائنتہ دت نے حال ہی میں سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر اپ لوڈ کی ہیں۔ ان تصاویر میں بظاہر کوئی خرابی نظر نہیں آ رہی لیکن اگر ان کا غور سے جائزہ لیا جائے تو آپ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ ان تصاویر میں ان کے نزدیک پڑے لیمپ کو ایک رائفل سے بنایا گیا ہے۔ ان تصاویر کے اپ لوڈ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے اور سنجو بابا کے مداح شدید پریشان ہیں کہ ان کی اہلیہ کی اس بیوقوفانہ حرکت سے کہیں انھیں دوبارہ جیل نہ ہو جائے۔
وقت اشاعت : 06/08/2016 - 12:44:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :