بھارتی شہری کے طور پر جنم دن مناتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہوں، عدنان سمیع

منگل 16 اگست 2016 13:19

بھارتی شہری کے طور پر جنم دن مناتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہوں، عدنان سمیع
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست۔2016ء) بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے کہا ہے کہ بھارتی شہری کے طور پر جنم دن مناتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہوں۔پاکستان کی شہریت ترک کرکے بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع نے بھارت کے ساتھ ہی 15 اگست کو اپنا جنم دن منایا ، اس موقع پر گلوکار نے ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی شہریت حاصل کرنے کے بعد ایک بھارتی کے طور پر ہندوستان کی آزادی اور اپنا جنم دن ایک ساتھ مناتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہوں۔

(جاری ہے)

عالمی شہرت یافتہ گلوکار اورموسیقار عدنان سمیع نے 15 اگست کو ہی اپنی43 ویں سالگرہ بھی منائی ۔ عدنان سمیع خان لندن میں نورین اور ارشد سمیع خان کے گھر پیدا ہونے والے عدنان سمیع کا گھرانہ پاکستانی‘ ہندوستانی، اور افغانی نسب رکھتا ہے۔ عدنان سمیع خان بھارتی گلوکار، موسیقار، پیانو نواز، اور اداکار ہیں، وہ خاص کر پیانو بجاتے ہیں اور ہندوستانی اور مغربی موسیقی سے رغبت رکھتے ہیں، امریکی جریدے کی بورڈ نے انھیں دنیا کا تیز ترین پیانو بجانے والا شخص قرار دیا، وہ موسیقی کے تقریباً 35 ساز بجانا جانتے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/08/2016 - 13:19:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :