چینی باکس آفس پر ”ٹائم ریڈرز “ کا راج برقرار

جمعرات 18 اگست 2016 13:52

چینی باکس آفس پر ”ٹائم ریڈرز “ کا راج برقرار
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست۔2016ء) فلم ”ٹائم ریڈرز “اس ہفتے بھی چینی باکس آفس پر چھائی رہی ، فلم نے 14اگست کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران 365ملین یوآن(55ملین امریکی ڈالر ) کا کامیاب بزنس کیا ،یہ مزاحیہ اور ایکشن فلم نے جس کی ہدایت کار ڈانیئل لی ہیں ، ریلیز ہونے کے بعد پانچ اگست تک 845ملین یوآن ٹکٹوں کی فروخت میں حاصل کئے جبکہ ڈومیسٹک ایکشن مزاحیہ فلم” لائن واکر “240ملین یوآن کا بزنس کر کے دوسرے نمبر پر رہی ،دی سیکرٹ لائف آف پیٹس (پالتو جانوروں کی خفیہ زندگی )تیسرے نمبر پر رہی اور اس میں گذشتہ ہفتے 131ملین یوآن کا کاروبار کیا جبکہ ڈومیسٹک رومانس سے بھرپور فلم لو 020(محبت020 )122ملین کا کاروبار کر کے چوتھے اور کال آف ہیروز(ہیروز کی پکار ) 91ملین یوآن کا بزنس کر کے پانچویں نمبر پر رہی ۔

وقت اشاعت : 18/08/2016 - 13:52:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :