فرحان اختر کی ہدایت کاری پر اداکاری کو ترجیح
’اداکاری اور ہدایت کاری ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں، ڈائریکشن زیادہ مشکل ہے، اداکار
بدھ 31 اگست 2016 17:01
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء)بولی وڈ میں فلم ڈائریکٹر کی حیثیت سے آغاز کرنے والے گلوکار، ہدایت کار اور اداکار فرحان اختر نے ہدایت کاری پر اداکاری کو ترجیح دے ڈالی۔ ایک رپورٹ کے مطابق 42 سالہ فرحان اختر کا اپنی پہلی فلم ‘راک آن‘ کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ ان کی بہترین فلم تھی جس کی شوٹنگ میں انہیں کافی مزہ آیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اداکاری اور ہدایت کاری ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں، ڈائریکشن زیادہ مشکل ہے جبکہ اداکاری میں جذبات سے کام لینا پڑتا ہے اور مجھے اداکاری میں مزہ آتا ہے'۔(جاری ہے)
اگر بحیثیت ڈائریکٹر ان کے بولی وڈ سفر کے حوالے سے بات کی جائے تو فرحان اختر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1991 کی فلم ’لمحے‘ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کیا تھا۔
2001 میں ان کی ہدایات میں بنی پہلی فلم ’دل چاہتا ہے‘ ریلیز ہوئی، جو اس سال کی کامیاب فلم کے طور پر سامنے آئی جسے نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔فرحان اختر نے ریتیش سدھوانی کے ساتھ مل کر پروڈکشن ہاوٴس ایکسل انٹرٹینمنٹ بھی کھولا جس کے بینر تلے کئی کامیاب فلمیں پروڈیوس کی گئیں جن میں ’ڈان‘، ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘، ’دل دھڑکنے دو‘ وغیرہ شامل ہیں۔۔Famous Showbiz Stars
Keeley Hazell
Ali Larter
Mehnaz Begum
Jaimie Alexander
Shehzad Sheikh
Tara Reid
Aamir Khan
Farhan Saeed
Rohit shety
Nawazuddin Siddiqui
Sammi Hanratty
Sahil Shroff
Showbiz News In Urdu
-
کامیڈی کے بادشاہ منور ظریف کی48ویں برسی منائی گئی
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف شاعر محسن نقوی کا77واں یوم پیدائش 5مئی کو منایا جائے گا
-
عراقی ٹک ٹاک سٹار ام فہد کوقتل کر دیا گیا
-
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
-
فن کے ذریعے بچوں کی تربیت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، طارق علی بسرا
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی