امریکن تھرلر فلم ’بلیئر وچ‘ کی نئی جھلکیاں جاری

ہفتہ 3 ستمبر 2016 14:54

امریکن تھرلر فلم ’بلیئر وچ‘ کی نئی جھلکیاں جاری
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 ستمبر۔2016ء) خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ تھرل سے بھرپور امریکن فلم بلیئر وِچ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈم ونگارڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی کالج میں زیر تعلیم طلبہ کے گرد گھومتی ہے جو ایک پراسرار مخلوق کی حقیقت جاننے کیلئے جنگلات کا رخ کرتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں جیمز ایلن،ویلوری کری،کیلی ہرنانڈس،برینڈن اسکاٹ اور کوربن ریڈ سمیت دیگر شامل ہیں۔کیتھ کالڈر کی پروڈیوز کردہ یہ فلم لائنزگیٹ کے بینر تلے 16ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 03/09/2016 - 14:54:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :