سلمان خان اب 70 سال کے بوڑھے کا کردار ادا کریں گے

ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:17

سلمان خان اب 70 سال کے بوڑھے کا کردار ادا کریں گے
کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 ستمبر۔2016ء) بالی ووڈسپر اسٹار سلمان خان اپنی آنے والی فلم” ٹائیگر زندہ ہے“ میں 70 سال کے بوڑھے کا کردار ادا کرتے نظر آ ئیں گے۔ فلم” ٹائیگر زندہ ہے“ سال 2012 میں یش راج بینر کے تحت بنی سپر ہٹ فلم” ایک تھا ٹائیگر“کا سیکوئل ہے۔کبیر خان کی ہدایت میں بنی اس فلم میں سلمان کے ساتھ قطرینہ کیف نے کام کیا تھا۔

نئی فلم کی ہدایت کاری علی عباس ظفر کریں گے۔

(جاری ہے)

علی اس سے قبل سلمان خان کے ساتھ سپر ہٹ فلم ”سلطان “بنا چکے ہیں۔سلمان کے ساتھ اس مرتبہ بھی قطرینہ کیف کو منتخب کیا گیا ہے۔”ٹائیگر زندہ ہے“میں سلمان خان ایک بزرگ آدمی کے کردار میں نظر آئیں گے۔اگر ایسا ہوتا ہے تو سلمان کے کریئر میں یہ پہلی بار ہوگا جب وہ ایک بوڑھے آدمی کا کردار ادا کریں گے۔فلم میں سلمان 17 سال سے لے کر 70 سال تک کے شخص کے کردار میں نظر آئیں گے۔ٹائیگر زندہ ہے کا ٹیزر پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔اس فلم کو اگلے سال کرسمس پر ریلیز کیا جائے گا جبکہ فلم کی شوٹنگ مارچ 2017 میں شروع ہو جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/09/2016 - 13:17:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :