ایشوریا، سلمان خان کے ساتھ کام کے خواہشمند

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 21:51

ایشوریا، سلمان خان کے ساتھ کام کے خواہشمند

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) بولی وڈ میں اداکاروں کے درمیان جھگڑے ہونا عام بات ہے تاہم سلمان خان اور ایشوریا رائے بچن کی لڑائی کی کہانی آج بھی شوبز کے ہر شخص کی زبان پر ہوگی۔سلمان خان اور ایشوریا رائے بچن نے ایک ساتھ آخری مرتبہ 2002 کی فلم ’ہم تمہارے ہیں صنم‘ میں کام کیا تھا جس کے بعد سے انہیں کئی پروڈیوسرز نے ایک ساتھ کام کرنے کی آفزا دی تاہم دونوں اداکاروں نے اس سے انکار کردیا۔

اس فلم کے علاوہ دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ 1999 کی فلم ’ہم دل دے چکے ہیں صنم‘ میں کام کیا تھا جو اس سال کی کامیاب فلم ثابت ہوئی تھی ایشوریا رائے بچن نے سلمان خان نے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ایک انٹرویو دیتے ہوئے ایشوریا کا کہنا تھا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ کام ضرور کرنا چاہیں گی تاہم اس فلم کی کہانی اور ہدایت کار بہترین ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

البتہ رپورٹس کے مطابق سلمان خان آج بھی ایشوریا رائے بچن کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔واضح رہے کہ ایشوریا رائے بچن اور سلمان خان کی جوڑی کو ایک زمانے میں بولی وڈ کی شاندار جوڑی کا نام دیا گیا تھا تاہم ا?پسی جھگڑوں کے بعد یہ دونوں علیحدہ ہوگئے تھے۔ایشوریا رائے بچن کو سلمان خان کی وجہ سے شاہ رخ خان کی 2003 کی کامیاب فلم ’چلتے چلتے‘ سے بھی ہاتھ دھونا پڑا تھا جب سلمان خان نے شوٹنگ کے دوران سیٹ پر آکر ایشوریا کے ساتھ جھگڑا کیا تھا

وقت اشاعت : 01/10/2016 - 21:51:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :