معروف گلوکارطاہر شاہ منفرد اعزازکیلئے نامزد

جمعرات 6 اکتوبر 2016 14:09

معروف گلوکارطاہر شاہ منفرد اعزازکیلئے نامزد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اکتوبر۔2016ء) پاکستانی نڑاد برطانوی گلوکار طاہر شاہ کا شمار مقبول ترین گلوکاروں میں ہوتا ہے،سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔حال ہی میں انہیں اپیکس فلم فیسٹیول کیلئے نامزد کیا گیا ہے،جس کیلئے انہیں ٹکسن ایریزونا میں ہونے والی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طاہر شاہ کو ان کی مقبول ترین ویڈیو اینجل کیلئے نامزد کیا گیا ہے،جس میں ان کی ویڈیوز کا مقابلہ بہترین ویڈیوز کے ساتھ ہوگا۔اپیکس کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق پروگرام کی تفصیلات کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا ،تاہم طاہر شاہ کا تقریب میں شرکت کا فیصلہ حتمی ہے۔واضح رہے کہ طاہر شاہ کی ویڈیو(اینجل) رواں سال اپریل میں ریلیز کی گئی تھی،جس نے ریلیز ہوتے ہی مقبول کے تمام ریکارڈز توڑ دئے تھے
وقت اشاعت : 06/10/2016 - 14:09:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :