بھارت میں انتہاء پسندی کی ایک اور مثال قائم…فلم’ ایم ایس دھونی‘ سے فواد خان کے سین کاٹ دیئے گئے

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 14:12

بھارت میں انتہاء پسندی کی ایک اور مثال قائم…فلم’ ایم ایس دھونی‘ سے فواد خان کے سین کاٹ دیئے گئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اکتوبر۔2016ء) بھارتی فلمساز بھی انتہا پسندوں کے نقش قدم پر چل پڑے،بھارتی کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم ’ایم ایس دھونی‘ سے فواد خان کے سین کاٹ دیے گئے، فلم میں فواد خان نے ویرات کوہلی کا کردارادا کیا تھا۔

(جاری ہے)

فواد خان نے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کچھ مناظرعکس بند کرائے تھے جنہوں نے فلم میں مرکزی کردار اداکیا۔

اڑی حملے کے بعد متعددپاکستانی فنکاروں کو بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو کہ اب بھی جاری ہے۔اس سے قبل انڈین موشن پکچرز پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے بھی پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی لگادی ہے۔واضح رہے کہ فواد خان کو انکی ایک اور فلم ’اے دل مشکل ‘کے پروموشن پلان سے بھی نکال دیا گیا ہے جو کہ اسی مہینے ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 08/10/2016 - 14:12:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :