بھارت سے صرف برابری کی سطح ،اس کی کسی پیشگی شرط کوتسلیم کے بغیر مذاکرات ہونے چاہئیں‘ مصطفی قریشی

ہمسایہ ملک کے بعض فنکاروں کے انتہا پسندانہ رویے کے اظہار کے بعد محبت کی پینگیں بڑھانے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں

اتوار 9 اکتوبر 2016 13:26

بھارت سے صرف برابری کی سطح ،اس کی کسی پیشگی شرط کوتسلیم کے بغیر مذاکرات ہونے چاہئیں‘ مصطفی قریشی

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 اکتوبر- 2016ء) سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ بھارت سے صرف برابری کی سطح پر اور اس کی کسی پیشگی شرط کو تسلیم کے بغیر مذاکرات ہونے چاہئیں،بھارت کے بعض فنکاروں کی جانب سے پاکستان کیخلاف انتہا پسندانہ رویے کے اظہار کے بعد ان سے محبت کی پینگیں بڑھانے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور اس نے ہمیشہ اپنے ہمسایوں سے امن کیساتھ رہنے کے جذبے کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارت نے کسی بھی واقعہ کے فوری بعد پاکستان پر الزام لگانا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے لیکن اب دنیا پر بھی واضح ہو گیا ہے کہ اصل کہانی کیا ہے ۔ مصطفی قریشی نے کہا کہ بھارت سے صرف برابری کی سطح پر اور اس کی کسی پیشگی شرط کو تسلیم کئے بغیر مذاکرات ہونے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو وہ آنکھ نوچ لی جائے گی ۔پاکستان کے فنکار اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ،کسی بھی ملک کی طرف سے جارحیت کی صورت میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہوں گے۔

وقت اشاعت : 09/10/2016 - 13:26:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :