عامر خان کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا

عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’سیکرٹ سپر اسٹار‘‘ میں استاد کا مختصرکردار ادا کرتے نظر آئینگی

پیر 10 اکتوبر 2016 19:40

عامر خان کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم کے لیے شخصیت ہی بدل دی ہے جس میں انہیں پہچاننا ا آسان نہیں ہے اور اسی وجہ سے ان کے مداحوں نے عامر خان کے اس نئے روپ پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اسٹار عامر خان اپنے کرداروں میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلموں میں اپنے کردار کے ساتھ ساتھ شخصیت کو بھی بدل دیتے ہیں جب کہ اپنی آنیوالی فلم ’’دنگل‘‘ کے لیے انہوں نے پہلوان کا روپ دھار کر سب کو حیران کردیا تھا لیکن اب اداکار نے ایک اور فلم کے لیے نیا روپ دھار لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’سیکرٹ سپر اسٹار‘‘ میں استاد کا کردار ادا کرتے نظر آئینگے جس میں ان کا کردار مختصر ہے جب کہ انہوں نے فلم میں اپنے کردار کے لیے بالوں کا اسٹائل تبدیل کردیا ہے جس کے بعد ان کی شخصیت بالکل بدل گئی ہے۔بالی ووڈ اسٹار کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں مداح ان کی بدلی شخصیت پر نہ صرف حیران ہیں بلکہ انہیں پہچاننا بھی کچھ آسان نہیں ہے۔۔
وقت اشاعت : 10/10/2016 - 19:40:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :