پہلے شادی شدہ خواتین کے کام کرنے پر سوال نہیں اٹھتا تھا٬ کاجل اس قسم کی باتیں اس لیے سامنے آتی ہیں کیوں کہ اداکاراوں کے کام کو نہیں بلکہ ان کے شادی شدہ ہونے کو نظر میں رکھا جاتا ہے٬ انٹرویو

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:17

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) جہاں بولی وڈ جیسی بڑی فلمی صنعت میں شادی شدہ خواتین کے کام کرنے میں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے وہیں اداکارہ کاجول کا ماننا ہے کہ شادی کا مطلب کیریئر ختم ہوجانا نہیں ہے۔جول کا کہنا تھا کہ اس قسم کی باتیں اس لیے سامنے آتی ہیں کیوں کہ اداکاراوں کے کام کو نہیں بلکہ ان کے شادی شدہ ہونے کو نظر میں رکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں کاجول نے کہا کہ شادی شدہ خواتین فلموں میں طویل عرصے سے کام کررہی ہیں٬ بس فرق یہ ہے کہ پہلے کوئی ان کے کام کرنے پر سوال نہیں اٹھاتا تھا۔واضح رہے کہ کاجول نے 24 فروری 1999 کو اجے دیوگن سے شادی کی٬ ان کے دو بچے بیٹی نیسا اور بیٹا یگ ہیں۔کاجول نے بولی وڈ کی معروف اداکاراوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’تاریخ میں شرمیلا ٹیگور٬ میری والدہ تانوجا٬ سائرہ بانو اور ان جیسی کئی اداکارائیں موجود ہیں جنہوں نے شادی کے بعد بھی بہترین کام کیا‘۔2003 میں اپنی بیٹی کے پیدائش کے بعد کاجول کئی فلموں میں جلوہ گر ہوئیں٬ جن میں ’فنا‘٬ ’یو می اور ہم‘٬ ’مائے نیم از خان‘ وغیرہ شامل ہیں۔۔
وقت اشاعت : 15/10/2016 - 16:17:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :