بھارتی ڈائریکٹر کرن جوہر نے انتہاء پسندوں کے آگے ہتھیار ڈال دیے، آئندہ سے اپنی کسی بھی فلم میں پاکستانی فنکاروں کو کام نہ دینے کا اعلان

muhammad ali محمد علی منگل 18 اکتوبر 2016 19:03

بھارتی ڈائریکٹر کرن جوہر نے انتہاء پسندوں کے آگے ہتھیار ڈال دیے، آئندہ سے اپنی کسی بھی فلم میں پاکستانی فنکاروں کو کام نہ دینے کا اعلان

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اکتوبر2016ء) کرن جوہر نے آئندہ سے اپنی کسی بھی فلم میں پاکستانی فنکاروں کو کام نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل پاک بھارت کشیدگی بڑھنے کے بعد بھارتی انتہاء پسندوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ آئندہ بھارتی فلموں میں کسی بھی پاکستان فنکار کو کام نہ دیا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معروف ہدایتکار کرن جوہر نے بھارتی انتہاء پسندوں کے مطالبے کی مخالف کرتے ہوئے سیاست اور فن کو الگ رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تاہم اس کے بعد سے انہیں انتہاء پسندوں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بھارتی انتہاء پسندوں کی دھمکیوں کے سامنے کرن جوہر نے اب بالاخر ہتھیار ڈالتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ اپنی کسی بھی فلم میں پاکستانی فنکاروں کو کام نہیں دیں گے۔

وقت اشاعت : 18/10/2016 - 19:03:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :