برصغیر کے معروف موسیقار اور لافانی دھنوں کے خالق خواجہ خورشید انور کو اس دنیا سے گزرے 32 برس بیت گئے

اتوار 30 اکتوبر 2016 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2016ء) برصغیر کے معروف موسیقار اور لافانی دھنوں کے خالق خواجہ خورشید انور کو اس دنیا سے گزرے 32 برس بیت گئے۔ خواجہ خورشید انور کی بے مثال دھنیں آج بھی سماعتوں میں رس گھولتی ہیں۔ 27 فلموں کی موسیقی 6 فلموں کے سکرپٹ ٬ 3 فلموں کی ڈائریکشن اور 6 فلموں کی پروڈکشن کی ٬ ان کا تعلق موسیقی کے گھرانے سے نہیں تھا پھر بھی انہوں نے ایسی دھنیں تخلیق کیں جو آج بھی امر ہیں۔

(جاری ہے)

ایم اے فلسفہ میں اول پوزیشن لینے والے خورشید انور نے ریڈیو سے عملی زندگی کا آغاز کیا۔ ماچس کی ڈبیا بجا کر دھنیں تخلیق کرنے والے اس فنکار نے فلم ہیر رانجھا کی موسیقی بھی ترتیب دی جو آج تک بے حد مقبول ہے۔ خواجہ خورشید انور نے فلم انتظار ٬ گھونگھٹ ٬ چنگاری ٬ ہمراز ٬ مرزا جٹ اور شیریں فرہاد سمیت کئی فلموں کی دھنیں ترتیب دیں۔ ریڈیو پاکستان کی سیگنیچر ٹیون کے خالق خواجہ خورشید انور کی صلاحیتوں کے اعتراف میں اٴْنہیں نگار ایوارڈ اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ یہ عظیم موسیقار 32 برس پہلے دنیا سے رخصت ہوا لیکن ایسی لازوال دھنیں چھوڑ گیا جو آج تک لوگوں کی سماعت میں رس گھول رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 30/10/2016 - 14:30:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :