عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم ’’کپتان‘‘ پر دوبارہ کام شروع

ہدایتکار فیصل امان فلم کی نمائش کے لیے سینما مالکان سے ملاقاتیں کررہے ہیں٬ ذرائع

جمعہ 4 نومبر 2016 16:54

عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم ’’کپتان‘‘ پر دوبارہ کام شروع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم ’’کپتان‘‘ پر دوبارہ کام شروع کر دیا گیا ہے اور اب اسے فلم کو آئندہ سال ریلیز کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم کی پوسٹ پروڈکشن مکمل ہو گئی جب کہ چند روز پہلے فلم کی ٹیم نے اسکریننگ بھی کی۔

(جاری ہے)

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فلم کے ڈائریکٹر فیصل امان خان کوکئی لوگوں نے مشورہ دیا کہ کچھ مناظر دوبارہ شوٹ کیے جائیں لیکن اس بات کا فیصلہ حتمی طور پر نہیں کیا گیا۔

یہ فلم پانچ سال سے مکمل ہے لیکن اسے کئی وجوہات کی بنا پرریلیزنہیں کی جا سکا۔ فلم میں عمران خان کا کردار ماڈل عبدالمنان نے اداکیا جب کہ جمائما خان کا کردار سعیدہ امتیاز نے کیا ہے جوکی ٹاپ ماڈل ہیں جنہوں نے اسی فلم کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔فلم کی دیگر کاسٹ میں مہوش ناصر بھی قابل ذکر ہیں جنہوں نے بے نظیر بھٹوکا کردار کیا ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر فیصل امان خان ان دنوں نمائش کے لیے سینما مالکان سے بھی ملاقات کر رہے ہیں۔۔

وقت اشاعت : 04/11/2016 - 16:54:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :