عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم ’’کپتان‘‘ پر دوبارہ کام شروع
ہدایتکار فیصل امان فلم کی نمائش کے لیے سینما مالکان سے ملاقاتیں کررہے ہیں٬ ذرائع
جمعہ 4 نومبر 2016 16:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم ’’کپتان‘‘ پر دوبارہ کام شروع کر دیا گیا ہے اور اب اسے فلم کو آئندہ سال ریلیز کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم کی پوسٹ پروڈکشن مکمل ہو گئی جب کہ چند روز پہلے فلم کی ٹیم نے اسکریننگ بھی کی۔
(جاری ہے)
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فلم کے ڈائریکٹر فیصل امان خان کوکئی لوگوں نے مشورہ دیا کہ کچھ مناظر دوبارہ شوٹ کیے جائیں لیکن اس بات کا فیصلہ حتمی طور پر نہیں کیا گیا۔
یہ فلم پانچ سال سے مکمل ہے لیکن اسے کئی وجوہات کی بنا پرریلیزنہیں کی جا سکا۔ فلم میں عمران خان کا کردار ماڈل عبدالمنان نے اداکیا جب کہ جمائما خان کا کردار سعیدہ امتیاز نے کیا ہے جوکی ٹاپ ماڈل ہیں جنہوں نے اسی فلم کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔فلم کی دیگر کاسٹ میں مہوش ناصر بھی قابل ذکر ہیں جنہوں نے بے نظیر بھٹوکا کردار کیا ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر فیصل امان خان ان دنوں نمائش کے لیے سینما مالکان سے بھی ملاقات کر رہے ہیں۔۔مزید اہم خبریں
-
یمن میں پائیدار امن کی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر اصرار
-
قدرت اور جنگلی حیات کو سمگلنگ سے خطرہ لاحق، یو این او ڈی سی
-
لاہور والے قیامت خیز گرمی کیلئے تیار ہو جائیں
-
غزہ میں یو این سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت تحقیقات کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف نے تحریک انصاف کو سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جماعت قرار دے دیا
-
یہ واضح کردوں جو بھی ہوگا آئین قانون کے مطابق ہوگا، کسی سے کوئی ڈیل نہیں کریں گے
-
حکومت کا بجٹ میں درآمد کنندگان کے لیے سپلائی پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 1 سے 4 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ
-
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
-
کویت میں بین الاقوامی ڈونر کانفرنس میں غزہ کے لیے 2 ارب ڈالر سے زیادہ کی امداد کا وعدہ
-
پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے فیڈرل بیورو آف ریونیو(ایف بی آر)کو ٹھیکے پردینے کی تجویزپیش کردی
-
بھارت اور ایران کے درمیان چابہار بندرگاہ کی ترقی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے 10 سالہ معاہدے پر دستخط
-
ہم قومی اسمبلی کے فلور پر حمودالرحمان کمیشن‘ سانحہ اوجڑی کیمپ ، ایبٹ آباد کمیشن اورآرمی پبلک سکول کمیشن کی تحقیقات کی رپورٹس منظرعام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہیں. عمر ایوب خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.