مزاح اور موسیقی کے امتزاج سے بنی اینی میٹڈ فلم ’’سنگ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

فلم اکیس دسمبر کو امریکی سینما گھروں میں قہقہے بکھیرے گی

ہفتہ 5 نومبر 2016 13:42

مزاح اور موسیقی کے امتزاج سے بنی اینی میٹڈ فلم ’’سنگ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) انسان ہی نہیں اب تو جانور بھی دولت مند ہونے کے لیے پر تول رہے ہیں۔ ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ’’سنگ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری۔ موسیقی اور کامیڈی کا تڑکا لیے ہوئے نیا ٹریلر آتے ہی چھا گیا۔ فلم اکیس دسمبرکو سینما گھروں کا رخ کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گارتھ جیننگز کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں بسٹر مون نامی کوالا اپنے تھیٹر بزنس کو بچانے کیلئے سنگنگ مقابلے کا انعقاد کرتا ہے جہاں گلوکاری کے میدان میں کچھ کر دکھانے کا عزم لیے سب جانور اپنی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے جو شائقین کو ہنسنے پر مجبور کردے گا۔

فلم کے مرکزی کرداروں کیلئے میتھو میک کینگے‘ ریسی ویتھرسپون‘ سیتھ میک فارلنس نے آواز کا جادو جگایا ہے۔ مزاح سے بھرپور ہالی وڈ فلم اکیس دسمبر کو امریکی سینما گھروں میں قہقہے بکھیرے گی۔۔
وقت اشاعت : 05/11/2016 - 13:42:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :