ہالی وڈ فلم ’’پیسنجرز‘‘ کا نیا ٹریلر جاری، دسمبر میں ریلیز ہو گی

بدھ 9 نومبر 2016 14:51

ہالی وڈ فلم ’’پیسنجرز‘‘ کا نیا ٹریلر جاری، دسمبر میں ریلیز ہو گی
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) ہالی وڈ فلم ’’پیسنجرز‘‘ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم کی کہانی زمین سے ہزاروں میل دور خلا میں واقع انسانوں کی ایک ایسی کالونی پرمبنی ہے جہاں کا سفر کرتے ہوئے دو افراد خلائی جہاز میں پیدا ہونے والی خرابی کے نتیجے میں مستقبل میں پہنچ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی ہدایات مورٹن ٹیلڈم نے دی ہیں جبکہ مرکزی کردار جینیفر لارنس اور کرس پریٹ نے نبھایا ہے۔ فلم کے نمایاں فنکاروں میں مائیکل شین، لارنس فشبرگ، شیلبے ٹیلر، کرسٹین براک اور وینس فوسٹر شامل ہیں۔ بارہ کروڑ ڈالر لاگت سے بننے والی فلم ’’پیسنجرز‘‘ اکیس دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

وقت اشاعت : 09/11/2016 - 14:51:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :