جواد کی پاک بھارت مشترکہ فلم پر کام شروع

بدھ 15 اکتوبر 2008 10:35

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 15اکتوبر 2008 ء) گلوکار جواد احمد نے فلم کمپنی بناتے ہوئے پاک بھارت مشترکہ فلمسازی کا آغاز کر دیا ہے۔انہوں نے \" ون ورلڈ\" کہ نام سے ایک فلم کمپنی بنائی ہے ۔جس کہ تحت انہوں نے کچھ عرصہ قبل ایک بھارتی کمپنی \" وائس مائن\" کے اشتراک سے ایک فلم \" ورثہ\" شروع کی جب کہ وہ مستقبل میں بھی مزید فلمیں بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

اس کے ہدایتکار پنکج بسرا ہیں اور اس میں بھارت سے گلشن گروور اور آریان ببر کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ پاکستان سے ماڈل و اداکار ہ مہرین راحیل اور نعمان اعجاز کو کاسٹ کیا گیا ہے ۔فلم کے ہیرو آریان ببر اور ہیروئن مہرین راحیل ہیں جبکہ اس کی نصف سے زائد شوٹنگ آسٹریلیا میں کی گئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ماہ نومبر میں اسکی بھارت میں دوبارہ شوٹنگ شروع ہوگی جس کے بعد کیمرہ کلوز ہوجائے گا اور تکنیکی کام مکمل ہونے کہ بعد اسے آئندہ سال کے آغاز میں بھارت اور دنیا بھر کے دیگر ممالک کے علاوہ پاکستانی سینماؤں میں بھی نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اداکارہ مہرین اپنی اس نئی فلم سے نہایت پر امید ہیں اور ان کا اس بارے میں کہنا ہے یہ فلم دونوں ممالک کے مشترکہ ورثہ کے موضوع پر بنائی گئی ہے جس میں ہماری پرانی تہذیب و روایات دکھائی جائیں گی ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ جواد احمد پاکستان کے پہلے پاپ گلوکار ہیں جنہوں نے بھارتی فلموں کا میوزک دینے کے بعد مشتر کہ فلمسازی کا بھی باقاعدہ آغاز کیا ہے ۔
وقت اشاعت : 15/10/2008 - 10:35:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :