بالی ووڈادکار رنویر سنگھ نے سعودی روپ دھار لیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:38

بالی ووڈادکار رنویر سنگھ نے سعودی روپ دھار لیا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) بالی ووڈ اداکار رنویرسنگھ نے سعودی شہریوں کا روپ دھار لیا اور صباح الخیر یاعرب(گڈمارننگ عربز) شو میں شرکت کی جس کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیںجس میں وہ مکمل عربی لباس میں ملبوس ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میزبان بدرالزیدان نے یہ روپ دھارنے میں اداکار کی معاونت کی ، سر ڈھانپنے سے پہلے اداکارنے روایتی سفید ٹوپی بھی پہنی۔

(جاری ہے)

روپ دھارنے کے بعد میزبان الزیدان کاکہناتھاکہ ’ میرے خیال میں آپ پیارے لگ رہے ہیں، ماشاء اللہ‘۔رنویرسنگھ کاکہناتھاکہ ’یہ خوبصورت لگ رہی ہے ، میں سارا دن ایسی روپ میں رہوں گا، آپ کا شکریہ ، یہ مزے کی چیز ہے ، میری داڑھی نے بھی مزید نکھار پیداکیا‘۔رنویر سنگھ اور وانی کپور دبئی فلم فیسٹول میں اپنی آنیوالی فلم ’بے فکرے‘ کے پیریمئر کیلئے دبئی میں موجود ہیں۔۔
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 16:38:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :