نرمل شاہ نے اپنے نئے البم کے 8 ویڈیو مکمل کرلیئے

ہدائتکار نویدرضا،ماڈلزمیں ردا،فیصل بٹ،وفاملک اور ذیشان شامل ہیں

ہفتہ 17 دسمبر 2016 17:24

نرمل شاہ نے اپنے نئے البم کے 8 ویڈیو مکمل کرلیئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) معروف گلوکارہ نرمل شاہ نے اپنے نئے البم کے 8 گانوں کے ویڈیومکمل کرلیئے،آن لائن کے مطابق ان گانوں کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مقامی فارم ہائوس میںمکمل کی گئی جس میں اداکار ہ ردا،فیصل بٹ ،وفاملک اور ذیشان نے ماڈلنگ کی ۔اس البم کی ڈائریکشن نوید رضا دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران نرمل شاہ نے بتایا کہ ان کے اس نئے ویڈیو البم میں 20 گانے شامل کیئے جائیں گے جس میں مختلف ماڈلز ماڈلنگ کریں گے انہوں نے کہاکہ اس البم کو معروف کمپنی نئے سال کے آغاز پر ریلیز کرے گی اور یہ البم ان کے پرستاروں کے لیئے نئے سال کا تحفہ ثابت ہوگا۔

نرمل شاہ نے مذیدبتایاکہ ان کے پرستار ایک عرصہ سے ویڈیو البم کا مطالبہ کررہے تھے جسے وہ اب پورا کررہی ہیں۔اس ویڈیوالبم میں انہوں نے پنجابی،اردواور سرائیکی گانوں کو شامل کیا ہے جن میں کچھ گانے ری مکس بھی کیئے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 17/12/2016 - 17:24:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :