گائیکی کے بعد اداکاری نیا تجربہ ثابت ہوا:رابی پیر زادہ

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:51

گائیکی کے بعد اداکاری نیا تجربہ ثابت ہوا:رابی پیر زادہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء)گلوکارہ رابی پیر زادہ نے کہا ہے کہ گائیکی کے بعد اداکاری نیا تجربہ ثابت ہوا، فلم شو ر شرابہ میں ایک نئی رابی پیرزادہ ہوگی جس نے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کی بھرپور کوشش کی ، اچھی و بری پرفارمنس کا فیصلہ شائقین فلم کریں گے۔پروڈیوسر سہیل خان نے میرے اندر چھپی ہوئی اداکارہ کو تلاش کیا ہے۔

(جاری ہے)

بچپن میں پائلٹ بننے کا شوق تھا لیکن قسمت مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی،میں اپنے ملبوسات کی ڈیزائننگ خود کرتی ہوں اور اپنے ڈیزائن کئے ہوئے ملبوسات پہننے کو ترجیح دیتی ہوں۔ایک انٹر ویو میں گلوکارہ نے کہا کہ ڈریس ڈیزائننگ مشکل کام ہے او رمشکل کام کرنے میں مجھے بڑا مزا آتا ہے۔ بنیادی طور پر میں گلوکارہ ہوں مگر میں نے مختلف ٹی وی چینلز پر مقبول شوز کی میزبانی بھی کی ،اداکاری کا شوق ہے مگر اس کا جنون نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہیں۔ اچھا کردار ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے اگر متاثر کن کردار ملا تو غیر ملکی فلم میں بھی کام کرنے میں کوئی برائی نہیں۔
وقت اشاعت : 29/12/2016 - 16:51:58

Rlated Stars :