صوفیانہ کلام گا کر مجھے جو روحانی سکون ملتا ہے وہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ‘ عابدہ پروین

منگل 3 جنوری 2017 12:41

صوفیانہ کلام گا کر مجھے جو روحانی سکون ملتا ہے وہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ‘ عابدہ پروین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2017ء) معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ صوفیانہ کلام گا کر مجھے جو روحانی سکون ملتا ہے وہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ، میں جب بھی صوفیانہ کلام پیش کرتی ہوں تو اپنی ہستی سے بیگانہ ہو کر ایک ایسی دنیا میں پہنچ جاتی ہوں جہاں مجھے اپنے وجود کااحساس ہی نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آپ جس کسی گلوکار سے پوچھیں جو صوفیانہ کلام پیش کرتا ہے تو وہ یہی بتائے گا کہ صوفیانہ کلام سے بہتر اور کوئی کلام نہیں ہو سکتا ۔

عابدہ پروین نے کہا کہ مجھے جو عزت ،شہرت اور مقام ملا اس میں صوفی شعرا کا سب سے بڑا ہاتھ ہے کیونکہ انہی کے کلام سے مجھے دنیا بھر میں پہچان ملی ۔عابدہ پروین کو لوگ صرف صوفیانہ کلام کے نام سے ہی جانتے ہیں جو میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔
وقت اشاعت : 03/01/2017 - 12:41:00

Rlated Stars :