شاہ رخ کی فلم ،بلوباربر،فروری میں ریلیز ہو گی

جمعہ 2 جنوری 2009 16:47

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02جنوری2009) بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان کی نئی فلم 13 فروری کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ فلم'' بلو باربر'' تکمیل کے آخری مرحلہ میں ہے' پریا درشن فلم کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔فلم ''بلو باربر'' ملائم کی فلم کدھا پریمبول پر بنائی جا رہی ہے جو کہ تامل زبان میں 'کوسیلن 'کے نام سے بھی بنائی جا رہی ہے جس کے مرکزی کرداروں میں رجنی کانتھ اور پاسوپتھے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فلم بلو باربر کی کہانی دو دوستوں کے گرد گھومتی ہے جن میں سے ایک معمولی نائی ہوتا ہے جبکہ دوسرا دوست بہت بڑا سپر سٹار ہوتا ہے۔ اس فلم میں عرفان خان بلو کا مرکزی کردارجبکہ شاہ رخ ساحل خان نامی سپر سٹار کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے اور لارا دتہ عرفان خان کی بیوی کے کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر شاہ رخ خان ہیں' موسیقی پریتم اور گلزار نے ترتیب دی ہے۔ بلو باربر کی دیگر کاسٹ میں اوم پوری' پریش راول' راج پال یادو' منوج جوشی اور اسرانی شامل ہیں جبکہ کرینا کپور' دیپکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا فلم میں خصوصی طور پر جلوہ گر ہوں گی
وقت اشاعت : 02/01/2009 - 16:47:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :