سنجے دت کیخلاف ان کے پڑوسیوں کی پولیس کو شکایت

9 میں بھی سنجے دت کیخلاف رات دیر تک گھر میں پارٹیوں کے دوران غل غپاڑہ کرنے کا مقدمہ درج ہوچکا ہے

پیر 6 فروری 2017 18:07

سنجے دت کیخلاف ان کے پڑوسیوں کی پولیس کو شکایت
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2017ء) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے پڑوسیوں نے رات گئے پارٹی میں تیز میوزک چلانے اور غل غپاڑہ کرنے کے الزام میں اداکار کیخلاف پولیس کو شکایت درج کرادی۔

(جاری ہے)

میڈیا کے مطابق سنجے دت کے گھر میں رات گئے پارٹی جاری تھی جس میں کئی معروف فلمی شخصیات بھی موجود تھیں جبکہ اس دوران تیز میوزک چلانے ا ور غل غپاڑہ کرنے پرپڑوسی سکون کی نیند سو نہ سکے جس پر پالی ہل ریزیڈینس ایسوسی ایشن نے پولیس سے شکایت کردی اور پولیس اداکار کے گھر پہنچ گئی جہاں انہوں نے میوزک کی آواز کم کراتے ہوئے دوبارہ اجتناب برتنے کی وارننگ دے ڈالیواضح رہے کہ 2009 میں بھی سنجے دت کیخلاف رات دیر تک گھر میں پارٹیوں کے دوران غل غپاڑہ کرنے کا مقدمہ درج ہوچکا ہے۔

وقت اشاعت : 06/02/2017 - 18:07:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :