یہ ضروری نہیں کہ وہ کرن جوہر کی ہر فلم کو سائن کریں، اداکار ورن دھون

بدھ 1 مارچ 2017 16:51

یہ ضروری نہیں کہ وہ کرن جوہر کی ہر فلم کو سائن کریں، اداکار ورن دھون
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) بولی وڈ کے کامیاب ہدایت کار کرن جوہر نے اداکار ورن دھون اور عالیہ بھٹ کو فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر' کے ساتھ انڈسٹری میں لانچ کیا تھا، تاہم ورن دھون کا کہنا ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ وہ کرن جوہر کی ہر فلم کو سائن کریں۔

(جاری ہے)

ورن دھون اور عالیہ بھٹ کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ کرن جوہر کی پروڈکشن کمپنی دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مطابق ورن دھون کا کہنا تھا کہ ان کی فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ کو مکمل ہونے میں تقریباً ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سب کچھ دیکھ کر ہی فلم میں کام کرتے ہیں۔ورن دھون نے مزید کہا ’میں اور عالیہ بھٹ اس وقت اپنے کیریئر میں بہت مضبوط مقام پر ہیں، ہم کوئی بھی فلم یوں ہی نہیں کریں گے، چاہے اسے کوئی بھی بنا رہا ہو‘۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 16:51:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :