پیارے وطن کا قومی ترانہ نہیں بھولا، شفقت امانت علی خان
فہد شبیر اتوار 20 مارچ 2016 13:34
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19مارچ۔2016ء) پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچ کے آغاز میں قومی ترانہ پڑھنے والے شفقت امانت علی خان نے قوم سے معافی مانگ لی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے پیغام میں شفقت امانت علی خان نے کہا کہ وہ اپنے دوستوں اور وطن کے شہریوں سے معافی کے طلبگار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں آواز کی تکنیکی غلطیوں کے باعث ایسا لگا کہ قومی ترانے کے الفاظ ادا کرنے میں غلطی ہوئی ہے۔
لیکن میں یقینی طور پر معافی مانگتاہوں کہ اس موقع پر عوام کا دل نہ جیت پایا۔ اس موقع پر انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب ہر گز ہر گز یہ نہیں کہ وہ قومی ترانہ بھول گئے تھے ۔ اگر ایسا ہوا ہوتا قومی ترانہ پڑھے جانے کے فوراً بعد لوگ میرے پاس آ کر میری تعریف نہ کرتے۔(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی قومی ٹیم پر اعتماد کرنا چاہئے ۔
یاد رہے کہ کل پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچ سے قبل شفقت امانت علی کے پڑھے گئے قومی ترانے کی غلطیوں نے دُنیا بھر میں پاکستانیوں کا سر شرم سے جھکا دیا تھا۔قومی ترانہ پڑھتے ہوئے انہوں نے ”پرچمِ ستارہ و ہلال“ کو ”پرچم و ستارہ ہلال“ پڑھا جبکہ ترجمانِ ماضی شانِ حال بھی بھول گئے تھے ۔ عوام کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر شفقت امانت علی خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترانہ ہر پاکستانی کے دل اور دماغ میں بستا ہے۔ سینکڑوں بھارتی گانے یاد رکھنے والے شفقت امانت علی کو کم از کم تقریب سے کچھ دیر پہلے قومی ترانہ ہی ایک مرتبہ پڑھ لینا چاہئے تھا۔Here is my apology... pic.twitter.com/09aGpMqhRs
— Shafqat Amanat Ali (@ShafqatAmanatA) March 20, 2016
مزید اہم خبریں
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.