Warid announces 4G-LTE services officially

Warid Announces 4G-LTE Services Officially

وارد نے جدید 4G-LTEسروسز کا با قاعدہ اعلان کر دیا!!!

وارد کے صارفین کیلئے انتظار کی طویل گھڑیاں بلآخر ختم ہو ہی گئیں!۔ تھری جی اور فور جی کی نیلامی میں عدم شرکت کے بعد وارد کا مستقبل انتہائی تاریک لگ رہا تھا، اور اسکے صارفین کی ایک بڑی تعداد دوسرے نیٹ ورکس پر منتقل ہو رہی تھی۔ ایسے میں کمپنی کی طرف سے مکمل خاموشی یقینا اسکے صارفین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف تھی۔
اس صورتحال پر قابو پانے کیلئے کل (یکم مئی 2014) کو وارد کی طرف سے اپنے صارفین کو ’’تسلی ‘‘ کا ایک پیغا م ارسال کیا گیا(تفصیل اس صفحہ پر

اور آج وارد نے اخبارات کے ذریعے باقاعدہ طور پر 4G-LTE کی آمد کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔
اوپر دئیے گئے اشتہار میں آپ واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ وارد نے اپنے وعدے کے مطابق صارفین کو تیز ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وارد کے پاس 2004ء میں لئے گئے لائسنس میں سہولت تھی کہ وہ 4G-LTE سروس کا آغاز کر دے۔

اور یہ بہترین وقت ہے کہ اس سروس کو شروع کیا جائے۔
یاد رہے کہ 4G-LTE کا تھری جی اور زونگ کے پاس موجود فور جی لائسنس سے کوئی مقابلہ نہیں ۔ یہ ٹیکنالوجی انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرتی ہے، اور دنیا کے چند مخصوص ممالک میں ہی موجود ہے، اسکے لئے عام تھری جی فون کار آمد نہیں ہوتے، بلکہ مخصوص LTEفونز ہی استعمال ہوتے ہیں۔ جنکی قیمت دوسرے فونز کے مقابلے میں کافی زیادہ ہوتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-02

More Technology Articles