Huawei will release dual operating system smart phones this year

Huawei Will Release Dual Operating System Smart Phones This Year

ہواوئے دو آپریٹنگ سسٹم والا سمارٹ فون متعارف کروائے گا

ہواوئے کے چیف مارکیٹنگ آفیسر شاو یانگ کے مطابق ہم دو آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ اور ونڈوز فون کو ایک ہی سمارٹ فون میں اکٹھے متعارف کروا کے صارف کو نئی چوائس دے رہے ہیں۔
مسٹر یانگ نے یہ بات بھی واضح کر دی ہے کہ ہواوئے ونڈوز فون کو ہی سپورٹ کرے گا، لیکن صرف ونڈوز ہونے کی وجہ سے صارف فون خریدنے کے فیصلے کو لے کر تھوڑا مشکل کا شکار ہوگا جبکہ دو آپریٹنگ سسٹم ہونے کی صورت میں صارف اپنی مرضی کے مطابق آپریٹنگ سسٹم چن سکتا ہے۔


اینڈرائیڈ ڈیولپرز اس تصور کے خلاف ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ کسی طور بھی ٹھیک نہیں کہ گوگل کا حریف مائیکروسافٹ اپنے ونڈوز فون کی فروخت کے لیے اینڈرئیڈ کا فائدہ اٹھائے۔
البتہ مسٹر یانگ نے یہ بات کنفرم کر دی ہے کہ وہ دوسرے چوتھائی میں امریکہ میں دو آپریٹنگ سسٹم پر مشتمل ہینڈ سیٹ فروخت کے لیے پیش کر دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی ظاہر کیا ہے کہ اس دوران ہم مختلف پلیٹ فورمز کو بھی دھیان میں رکھیں گے اور سبھی آپریٹنگ سسٹم کا معائنہ کریں گے۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہواوئے نے ابھی تک سامسنگ کے آپریٹنگ سسٹم ’’ٹائزن‘‘ کے متعلق کچھ نہیں سوچا۔ ’’ٹائزن‘‘ کا سمارٹ فونز میں شامل ہونا ایک سوالیہ نشان ہے کیونکہ سامسنگ اسے اپنے سمارٹ ٹی وی اور سمارٹ واچ میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اس سے قبل ایک بھارتی موبائل کمپنی Karbonn نے بھی ایسا موبائل تیار کرنے کا اعلان کیا تھا جو دو آپریٹنگ سسٹم پر چلتا ہے۔ اُسکی تفصیل پڑھنے کیلئے یہا ں پر کلک کیجئے۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-14

More Technology Articles