Huawei teases the P8, stresses on battery life

Huawei Teases The P8, Stresses On Battery Life

ہوواوے نئے سمارٹ فون پی 8 کی بیٹری لائف دوسرے سمارٹ فون سے بہتر ہوگی

ہوواوے نے موبائل ورلڈ کانگرس میں ہوواوے واچ کے علاوہ کوئی اعلان نہیں کیا(تفصیلات اس صفحے پر)۔ ہوواوے ایسکنڈ پی 7 فلیگ شپ کو بھی اپریل میں تبدیل کیا جائے گا۔
نئے فلیگ شپ ایسکنڈ پی 8 کی ایک تصویر چینی سوشل سائٹ ویبو پر سامنے آئی ہے۔اس کے نام میں ایسکنڈ شامل نہیں ہوگا۔

اسے بس ہوواوے پی 8 کے نام سے لانچ کیا جائے گا۔ نئی تصویر دیکھ کر لگتا ہے کہ ہوواوے نے ساری توجہ بیٹری لائف پر دی ہے۔تصویر میں 8 کا عدد لکھا دکھایا گیا ہے جس کے سب سے اوپر دائیں جانب فل بیٹری کی تصویر ہے جس سے 8 کا عدد 6 لگ رہا ہے۔ موجودہ ٹیکنالوجی کے حساب سے یہ تو ناممکن ہے کہ نئے سمارٹ فون کی بیٹری 6 دن تک چلے۔

(جاری ہے)

اس لیے اس 6 کا کیا مطلب ہے اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔


اطلاعات کے مطابق ہوواوے پی 8 میں 5.2 انچ کی سکرین، فل ایچ ڈی سکرین ہے۔باڈی میں کرین 930 چپ سیٹ، 3 جی بی ریم، ڈوئل کیمرہ جن میں سے فرنٹ 13 میگا پکسل ہوگا۔کرین 930 کو ہوواوے نے اپنے فیبلٹ میڈیا پیڈ ایکس 2 میں بھی استعمال کیا ہے (تفصیلات اس صفحے پر)
تصدیق شدہ اطلاعات کے لیے اگلے ماہ کا انتطار کرنا پڑے گا جب ایل جی کا جی 4 (تفصیلات اس صفحے پر) اور ہوواوے پی 8 لانچ ہونگے(مزید تفصیلات اس صفحے پر

تاریخ اشاعت: 2015-03-11

More Technology Articles