Google releases a second version of Android M Developer Preview

Google Releases A Second Version Of Android M Developer Preview

گوگل نے اینڈریوڈ ایم ڈویلپر پریویو کا دوسرا ورژن جاری کر دیا

کچھ دن پہلےہی گوگل نے اینڈریوڈ ایم کا ڈویلپر پریویو لانچ کیا تھا(تفصیلات اس صفحے پر)۔اب گوگل نے اینڈریوڈ ایم ڈویلپر پریویو کا دوسرا ورژن جاری کیا ہے۔اس ورژن کے ریلیز نوٹس یہاں دیکھے جا سکتے ہیں.بنیادی طور پر نئے ورژن میں کچھ بگز کو فکس کیا گیا ہے، سیکورٹی اپ ڈیٹس شامل کی گئیں ہیں۔

اس کے علاوہ اے پی آئی کو بھی بہتر بنایا گیاہے۔
گوگل کا کہنا ہے جب اینڈریوڈ ایم مکمل طور پر لانچ کیا جائے گا تو اس میں بہت سے فیچر اور بہتریاں کی جائیں گی۔سب سے بہتر فیچر کو ایپلی کیشن کی اجازت (پرمیشن) کا سسٹم ہے۔ پرمیشن تب ہی دی جائے گی، جب اس کی ضرورت ہوگی۔

(جاری ہے)

اینڈریوڈ ایم میں پہلے سے اینڈریوڈ پے(Android Pay) شامل کیا جائے گا۔یہ گوگل ویلٹ کی طرح کا پے منٹ سسٹم ہے مگر آپریٹنگ سسٹم کے لیول پر پہلے سے شامل ہوگا۔


صارفین ڈوز(Doze) بھی استعمال کر سکیں گے۔ ڈوز ایک مکمل پاور سیونگ فیچر ہے۔ اس میں ایپلی کیشن اس وقت سنک (Sync) کریں گی، جب سمارٹ فون استعمال میں نہیں ہوگا۔ اینڈریوڈ ایم میں یو ایس بی ٹائپ سی کی سپورٹ بھی شامل ہے۔
اینڈریوڈ ایم کے ڈویلپرز پریویو کے دوسرے ورژن کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے آپ کے پاس نیکسس 5، نیکسس6 یا نیکسس 9 ہونا چاہے۔اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی ڈویلپر پریویو کا پہلا ورژن انسٹال ہے توآپ او ٹی اے اپ ڈیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ڈویلپرز پریویو کے دوسرے ورژن کو یہاں سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-11

More Technology Articles