NSA sued by Wikimedia, rights groups over mass surveillance

NSA Sued By Wikimedia, Rights Groups Over Mass Surveillance

امریکی این ایس اے پر مقدمہ

ویکی میڈیافاؤنڈیشن اور دوسرے گروپس نے امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی پر مقدمہ کر دیا ہے۔ ویکی میڈیا کا کہنا ہے کہ این ایس اے کا لوگوں کی نگرانی کا پروگرام امریکیوں کی پرائیویسی کے منافی ہے۔ اس پروگرام کی وجہ سے لوگ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بھی گھبراتے ہیں۔
یہ مقدمہ میری لینڈ کی ایک عدالت میں کیا گیا جہاں این ایس اے کا مرکزی دفتر ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ کیبلز، سوئچز اور راؤٹر ز کے ذریعے جاسوسی کر کے این ایس اے امریکی آئین کو بھی پامال کر رہا ہے جس میں امریکیوں کی ذاتی زندگی کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے۔
جب سے ایڈورڈ سنوڈن نے این ایس اے کی حرکات کے بارے میں دنیا اور امریکیوں کو آگاہ کیا ہے تب سے این ایس اے اور امریکی محکمہ دفاع کے خلاف کئی مقدمات قائم کیے جا چکے ہیں۔پچھلے دنوں ویکی لیکس نے گوگل کے خلاف بھی مقدمہ کیا تھا جس نے ویکی لیکس کے سٹاف کا ڈیٹا امریکی ایف بی آئی کےحوالے کر دیا تھا(تفصیلات اس صفحے پر)

تاریخ اشاعت: 2015-03-12

More Technology Articles