Traffic police to use special cameras to stop one-wheeling

Traffic Police To Use Special Cameras To Stop One-wheeling

ٹریفک وارڈنز سے پنگا لینے والے ون وہیلر ہوشیار

چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ون وہیلرز کے خلاف آپریشن کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔
گلبرگ، مال روڈ، جیل روڈ اور دوسرے علاقوں میں ویک اینڈ پر سادہ کپڑوں میں ملبوس وارڈن ڈیوٹی دیں گے، جو ون وہیلنگ کرنے والوں کی خفیہ کیمروں سے ویڈیو بنائیں گے۔ ان ویڈیو میں موٹر سائیکل سواروں کی تصاویر اور موٹر سائیکل کے نمبرز سے ، ان ون وہیلروں کو بعد میں ان کے گھروں سے گرفتار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے ون وہیلر ورڈنز کو تنگ کرنے کے لیے ان کے قریب ون وہیلنگ کرتے اور بھاگ جاتے ہیں۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ نوجوان موٹرسائیکل سواروں کے لیے ون وہیلنگ اب ایک مشغلہ بن گئی جو نہ صرف ان کے لیے بلکہ عوام کے لیے بھی جان لیوا ہے۔
اس سے پہلے لاہور کی ٹریفک پولیس چالان کے لیے تجرباتی طور پر ای ٹکٹنگ سسٹم پر بھی کام کر رہی ہے (تفصیلات اس صفحے پر

تاریخ اشاعت: 2015-03-14

More Technology Articles