Punjab Govt goes online for property tax calculation facility

Punjab Govt Goes Online For Property Tax Calculation Facility

آن لائن پراپرٹی ٹیکس کیلکولیٹر

پنجاب کی حکومت زمینوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ اور آن لائن (تفصیلات اس صفحے پر) کرنے کے علاوہ گاڑیوں وغیرہ کا ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ اور آن لائن کر چکی ہے۔ اب حکومت پنجاب کی ایکسائز کی ویب سائٹ پر نئے کیلکولیٹرز کا اضافہ کیا گیاہے۔ اردو اور انگریزی زبان میں بنے ان کیلکولیٹروں سے صارفین خود سے بھی اپنے پراپرٹی ٹیکس کا حساب لگا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

www.excise-punjab.gov.pk پر جا کر صارفین خود سے اپنا پراپرٹی معلوم کر سکتے ہیں۔ کیلولیٹر کو چند بنیادی معلومات مہیا کرنی ہونگی جس کے بعد یہ ٹیکس کا حساب ظاہر کر دے گا۔ ان بنیادی معلومات میں بلڈنگ کی قسم، کورڈ ایریا،کتنی منزلہ عمارت ہے اور کس سال میں تعمیر ہوئی وغیرہ جیسی معلومات شامل ہیں۔
ایک سال پہلے بنائی گئی ویب سائٹ میں اب اردو ورژن کا اضافہ اور انٹرفیس میں تبدیلی کی گئی ہے۔ پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں ٹول فری نمبر08000-8786 پر شکایت درج کرائی جا سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-07

More Technology Articles