سورج نے اپنے تیور دکھانا شروع کر دئیے، آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا

نصیر آباد، مکران،سبی، سکھر، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، حیدر آباد‘ ملتان، بہاولپور، ساہیوال ،ڈی جی خان اور ڈی آئی خان ڈویژن میں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے‘ محکمہ موسمیات

ہفتہ 15 اپریل 2017 20:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اپریل2017ء) سورج نے اپنے تیور دکھانا شروع کر دئیے، آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، کراچی میں گرمی کی شدت کم ہونے لگی، درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سنٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اپریل کے آخری ایام چل رہے ہیں، جون آہستہ آہستہ قریب آرہا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ گرمی سے گھبرائے لوگوں کی پریشانی میں اضافہ ہونے لگا، پنکھوں کے ساتھ ساتھ ایئر کنڈیشنرز بھی چلنا شروع ہوگئے۔

محکمہ موسمیات نے بھی ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے، نصیر آباد، مکران،سبی، سکھر، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، حیدر آباد‘ ملتان، بہاولپور، ساہیوال ،ڈی جی خان اور ڈی آئی خان ڈویژن میں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

(جاری ہے)

سندھ ، جنوبی پنجاب اور جنوبی بلوچستان کے اکثر علاقے گزشتہ روز بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، لوگ گرمی سے بے حال دکھائی دئیے، ٹھندے مشروبات کا استعمال بڑھ گیا، گرمی پر لوڈ شیڈنگ کے تڑکے نے لوگوں کے ہوش اڑا دئیے۔

کراچی میں سورج کا پارہ نیچے آنے لگا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، گزشتہ روز بھی شہر کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، درجہ حرارت میں کمی پر کراچی کے شہریوں نے خدا کا شکر ادا کیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان