ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک، وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم موسم کی پیشگوئی

جمعرات 1 جون 2017 15:34

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک، وسطی اور جنوبی علاقوں میں  شدید گرم موسم  کی پیشگوئی
اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2017ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم موسم رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔اتوار کوجاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ ڈویژن ، پشاور، ڈی آئی خان، بنوں ڈویژن ، لاڑکانہ، سکھر، شہید بینظیر آباد، سبی اور مکران ڈویڑن میں موسم شدید گرم رہیگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتسان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، بہاولپور، مالاکنڈ اور پشاور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش چراٹ میں 24، پٹن03، کالام01، گڑھی دوپٹہ12، مظفرآباد 04، منگلا08، منڈی بہاوالدین07، سیالکوٹ (ائیرپورٹ04، سٹی01)، جہلم03، چکوال، گوجرانوالہ02، بہاولپور01، لاہور (پنجاب یونیورسٹی)01، استور 08، بگروٹ03، بونجی02 اور سکردو و چلاس میں ایک ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ملک کے جنوب وسطی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے ، سبی میں 50، لسبیلا 49، دادو، تربت، پسنی 48 ، جیوانی، اورماڑہ 47اور جیکب آباد، لاڑکانہ، موہنجوداڑو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ روز پسنی میں ریکارڈ درجہ حرارت48 اور اورماڑہ میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اس سے پہلے پسنی میں19 مئی 2002 میں47.0 اور اورماڑہ میں بھی 19 مئی 2002 کو 44.1 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرات ریکارڈ کیا گیاتھا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی