راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کل کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ مو سمیات

ہفتہ 15 جولائی 2017 11:44

راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کل کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ مو سمیات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2017ء) آئندہ 24گھنٹوںکے دوران زیریں سندھ،ژوب، سبی ، نصیرآباد، قلات، مکران ڈویژن) میں اکثر مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش کا امکان ہے۔ تاہم سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، ڈی جی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ سے سوموارکے دوران زیریںسندھ(میررپورخاص، حیدرآباد، کراچی ڈویژن)میں اکثر مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

اس دوران چند مقامات پر درمیانی/شدیدبارش بھی ہو سکتی ہے ۔اتوار سے منگل کے دوران بلوچستان(ژوب،سبی، نصیرآباد، قلات، مکران ڈویژن)میں اکثر مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی ہے ۔

اس دوران چند مقامات پرموسلا دھار بارش کے باعث دریائوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔اتوار سے بدھ کے دوران بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی ہے۔بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔آئندہ 12گھنٹوں کے دوران زیریں سندھ(میررپورخاص، حیدرآباد، کراچی ڈویڑن)، بلوچستان (ژوب، سبی ، نصیرآباد، قلات، مکران ڈویژن) میں کہیں کہیں تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش کا امکان ہے۔

تاہم سکھر، لاڑکانہ، شہیدبینظیرآباد، ڈی جی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بلوچستان (ژوب، سبی ، نصیرآباد، قلات، مکران ڈویژن)میں اکثر مقامات پر جبکہ زیریں سندھ(میررپورخاص، حیدرآباد، کراچی ڈویژن) میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش کا امکان ہے۔

کشمیر، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن)، اسلام آباد، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانزیریں سندھ میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، سرگودھا، راولپنڈی، پشاور، کوہاٹ،بنوں، قلات ڈویڑن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب: لاہور (سٹی47، ائیرپورٹ08)، میانوالی14، چکوال09، مری، جوہرآباد01، سندھ: مٹھی25، ڈھالی20، ڈپلو17، نگرپارکر، کلوئی14، ٹھٹھہ11، بدین10، کراچی (گلشنِ حدید08، ائیرپورٹ، فیصل02، نارتھ ناظم آباد، لانڈھی، نارتھ کراچی، مسرور01)، اسلام کوٹ، حدرآباد05، چھور03، خیبرپختونخوا: پشاور (ائیرپورٹ23، سٹی20)، چراٹ12، کوہاٹ، پاراچنار08، رسالپور07، بنوں01، کشمیر: کوٹلی08، بلوچستان: خضدار03ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کو روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: نوکنڈی45،سبی43 اور دادو 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات