آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

منگل 22 اگست 2017 19:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ، بہاولپور، میرپور خاص، مکران ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن میں بھی بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کراچی، راولپنڈی ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ میرپورخاص، حیدر آباد، پشاور، مردان، کوہاٹ، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش سندھ: کراچی( لانڈھی 37، گلشن حدید 32، ناظم آباد31، فیصل بیس 29، مسرور26، کراچی ائیرپورٹ13، ماڈل آبزرویٹری 12)، میرپورخاض22، مٹھی 13، چھور10، حیدرآباد09، نگرپارکر 06، کلوئی 04، پنجاب: کامرہ37، جوہر آباد 14، چکوال 13، اسلام آباد (سید پور12، زیروپوائنٹ، گولڑہ 01)، جہلم 05، راولپنڈی (چکلالہ 04، شمس آباد01)، میانوالی، منگلا 02، خیبرپختونخوا: رسالپور 30، کوہاٹ02، چراٹ 01 جبکہ کشمیر میں گڑھی دوپٹہ کے مقام پر 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 44 جبکہ سبی، سکھر 43، دادو، موہنجوداڑو، رحیم یار خان، دالبندین اور نوکنڈی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی