بھارتی دارالحکومت اور اسکے مضافاتی علاقے گہری دھنداور اسموگ کی لپیٹ میں آگئے، معمولات زندگی متاثر

دھند کے باعث بہت سی پروازوں میں تاخیر ، 120 ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی ، 94 ٹرینیں تاخیر کا شکار، متعدد منسوخ ،دہلی اور اس کے مضافات اور ہریانہ وپنجاب میں سکول اتوار تک بند

جمعرات 9 نومبر 2017 16:21

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2017ء) بھارت کے دارالحکومت دہلی اور اس کے مضافاتی علاقے گہری دھنداور اسموگ کی لپیٹ میں آگئے جس کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت پورا شمالی بھارت گہری کہر اور اسموگ یعنی دھند کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی متا ثر ہوئے ہیں۔ دارالحکومت دہلی اور اس کے مضافاتی علاقے اور ہریانہ وپنجاب بری طرح متاثر ہیں۔

خاص طور پر صبح کے وقت کچھ فاصلے تک دیکھنا بھی ممکن نہیں رہا۔فضائی، ریل اور سڑک کے رابطے خاص طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ نئی دہلی کے پالم ائیرپورٹ پر ایک سو پچاس کلومیٹر سے آگے دیکھ پانا مشکل ہے جس کے نتیجے میں بہت سی پروازوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔محکمہ ریلوے کے ایک سینیر اہل کار کے مطابق 120 ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے اور 94 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

متعدد ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔دہلی اور اس کے مضافات اور ہریانہ وپنجاب میں اسکولوں کو اتوار تک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔علی گڑھ میں صبح کے وقت دھند کے باعث ایک ٹریفک میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جبکہ متھرا میں 150 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں تین درجن افراد زخمی ہوئے۔ جن میں سے نصف درجن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال نے دہلی کو گیس چیمبر سے تشبیہ دی ہے۔ دہلی حکومت نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ایک بار پھر طاق او رجفت کے فارمولے پر گاڑیاں چلانے کے منصوبے پر غور شروع کر دیا ہے۔نیشنل گرین ٹریبیونل نے دہلی، ہریانہ، پنجاب، یو پی اور راجستھان کے آلودگی پر کنٹرول سے متعلق اداروں سے وضاحت طلب کی ہے۔دھند کی وجہ سے بچوں، بزرگوں، بیماروں اور حاملہ خواتین کو سب سے زیادہ پریشانی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ صورت حال اور سنگین ہو سکتی ہے۔ لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور ان سے صبح کی سیر بھی چند دنوں کے لیے معطل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔دہلی اور اس کے مضافات میں دھند کی ایک بڑی وجہ ہریانہ اور پنجاب کے کسانوں کی جانب سے فصلوں کی باقیات کو نذر آتش کرنا ہے۔پاکستان کے مختلف علاقے خصوصا پنجاب بھی فضائی آلودگی اور دھند کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے عوام کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے اور آمد و رفت کے ذرائع بھی متاثر ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات