آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوھاٹ، مردان، بنوں ، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، قلات، سرگودھا، ڈی جی خان، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

جمعہ 27 جولائی 2018 11:00

اسلام آباد ۔27 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوھاٹ، مردان، بنوں ، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، قلات، سرگودھا، ڈی جی خان، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ اس دوران گوجرانوالہ، لاہور اور سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوھاٹ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ فیصل آباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu